مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام اسلامو فوبیا اور عظمت قرآن سیمینار

December 09, 2019

لاہور( وقائع نگار خصوصی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ مغرب قرآن کی عالمگیر دعوت کو سمجھے، اسلام امن وسلامتی کا دین ہے۔ پہلے صلیبی جنگوں اور پھرنائن الیون کے بعد اسلامو فوبیا کی وبا عام ہوئی۔یواین اوکوآسمانی کتابوں اور انبیاء کرام کی ناموس کی حفاظت کے لیے عالمگیر قانون سازی کرنا ہو گی۔اس خیالات کا اظہار انہو ں نے لاہور پریس کلب میں مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی کے زیر اہتمام اسلامو فوبیا اور عظمت قرآن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اقوام متحدہ میں انسداد دہشت گردی کے لسٹنگ فریم ورک پر جامع نظرثانی کی جائے۔سیمینار سے ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد۔علامہ معتصم الہی۔ظہیر۔حافظ بابر فاروق رحیمی۔ فیصل افضل شیخ،حاجی عبدالرزاق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔