امام حسن عسکری ؑ نے غیر مسلموں سے مناظرے کئے ،مولانا عون نقوی

December 10, 2019

کراچی(پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے تحت رضویہ سوسائٹی میں یوم ولادت امام حسن عسکری ؑ کے سلسلے میں تقریب سے مولانا عون نقوی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ امام حسن عسکری ؑ نے غیر مسلموں سے مناظرے کئے ،اسلام کی تبلیغ و ترویج اور قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کروایا ،خانوادہ رسولؐ کی سیرت اورکردار سے آج بھی دنیا فیضیاب ہو رہی ہے،امام حسن عسکری ؑؑ نے دینی مناظروں کے ذریعے ناقابل فراموش خدمت انجام دی۔تقریب سے مولانا غلام علی عارفی ،مولانا محمد عباس عزیزی ،مولانا سخاوت حیدری،ناز رضا رضوی اور فخر شاہ نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔