ڈینگی وائرس سے ایک اور ہلاکت،تعداد47ہو گئی

December 10, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں ڈینگی وائرس سےایک اور ہلاکت ہو گئی ہے جس کے بعد رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد47 ہوگئی ۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے مطابق نجی اسپتال میں زیر علاج نارتھ کراچی کی رہائشی 38 سالہ خاتون میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کا علاج کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور انتقال کر گئی ۔ دوسری جانب رواں سال کراچی میں اب تک 14977افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں