آئینی اور اقتصادی بحران حکومت کے تکبر اور نااہلی کا نتیجہ ہے، لیاقت بلوچ

December 10, 2019

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاسی ، آئینی اور اقتصادی بحران پی ٹی آئی حکومت کے تکبر اور نااہلی کا نتیجہ ہے ۔2018 ءکے انتخابات بلاشک وشبہ دھاندلی زدہ اور انجینئرڈ تھے لیکن عمران خان سے بڑی توقعات وابستہ کی گئیں کہ حالات بہتر ہو جائیں گے مگر تمام امیدوں ، آس اور نوجوانوں کے ارمانوں کا خون ہوگیاہے۔ علاوہ ازیںامیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط فیصلہ سازی اور پالیسیوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے ۔ تبدیلی کی دعویدار حکومت نے قوم کو بے تحاشہ مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 147 کے دورہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں امیر زون مقدس علیم قریشی، سیکرٹری حافظ عمران الحق، امیر علاقہ شمالی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمد شوکت، سیکرٹری علاقہ شمالی لاہور اطہر محمود، صدر جے آئی یوتھ شمالی لاہور حافظ انعام، رہنما جماعت اسلامی سقوط کلیم،زبیر خان، مولانا بابر جمال، کاظم شاہ، عبدالرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت کی ہر محاذ پر مایوس کن اور ناقص کارکردگی کے باعث عوام میں شدید غصہ پایا جارہا ہے ۔