سیاہی اور پانی کی پینٹنگ کا جادوئی فن

December 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سیاہی اور پانی کی پینٹنگ کا جادوئی فن

جب پینٹنگ میں مہارت کی بات آتی ہے تو آپ کو مشکل سے ہی سیاہی اور پانی سے بنی پینٹنگ سے بہتر کوئی آرٹ مل سکے گی۔

یہ فن پانی میں انک کے پھیلنے سے متعلق ہے جو سطح پر پہلے سے موجود پانی میں پھیلتی ہے۔

فرانسیسی فنکار ڈیوڈ بایو گزشتہ تین برس سے پانی اور سیاہی سے بنائی گئی اپنی پینٹنگز کی وجہ سے اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے: گوگل اب آپ کو اندھیرے سے بھی بچانے کیلئے تیار

2016 میں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ نازک فن اس وقت دریافت کیا جب وہ مختلف ذرائع سے اپنے فن پارے بنانے کا بہترین طریقہ ڈھونڈ رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کافی مشق کرنے کے بعد انہیں سیاہی اور پانی کے درمیان تال میل سمجھ آیا جن کے ساتھ اب وہ اعلیٰ آرٹ ورک تیار کرتے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تو میں نے اپنے لیے آرٹ تیار کرنے کے بہترین اور ممکنہ طریقہ کار کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران انہوں نے واٹر کلر کے ساتھ کام کیا، یہ وہی مہارت ہے جس کا استعمال وہ اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے لیے بھی کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس انوکھے طریقے کی کھوج کے لیے بہت زیادہ مشاہدے اور مشق کرنے کے بعد میں پانی اور سیاہی کے درمیان تعلق کو سمجھ سکا۔

مزید پڑھیے: موبائل فون ایک منٹ میں چارج، نئی ٹیکنالوجی سامنے آگئی

اسی طرح سربیا سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ اینڈری پیناؤک بھی سیاہی اور پانی کے ساتھ پینٹنگ بنانے میں میں کمال شہرت رکھتے ہیں۔

اس فن کے ساتھ وہ جانوروں، پھولوں، پھلوں اور مختلف مناظر کے خاکے تیار کرچکے ہیں۔