بلدیاتی ملازمین کل احتجاجی مظاہرے کرینگے

December 11, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے تحت بلدیاتی ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں جمعرات 12 دسمبر کو دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ بھر کے ضلعی اور تحصیل پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریں گے، جن کے ذریعے حکومت سندھ کو بلدیاتی ملازمین سے زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے الٹی میٹم دیا جائے گا۔یہ فیصلہ فیڈریشن کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔