ریٹائرڈ ملازمین کو ایک سال کیلئے پنشن کا 65فیصد ادا کرنے کا فیصلہ

December 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ریٹائرڈ ملازمین کو ایک سال کیلئے پنشن کا 65فیصد ادا کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ریٹائر ہونے والے ملا زمین کو کسی قسم کی دستاویزا ت جمع کئے بغیر ایک سال کےلئے ماہانہ بنیاد پر پینشن کا 65فیصد ادا کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریوں سے درخواست کی ہے کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے پینشن پیپرز جلد جمع کرائیں کیونکہ یہ سہولت صرف ایک سال کےلئے ہوگی۔ یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سہولت کی فراہمی سے ریٹائر ہو نے والے ملا زمین کو مالی فائدہ اور ذہنی سکون ہو گا کیو نکہ بعض محکمو ں میں پینشن پیپرز کی تیاری کا کام بہت زیادہ طویل اور پیچیدہ ہو تا ہے۔