پرس چوری کرنیوالی دو عورتیں گرفتار

December 11, 2019

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ ویسٹریج پولیس نے پرس چوری کرنیوالی دوخانہ بدوش عورتوں کو گرفتارکرکے مسروقہ رقم برآمد کرلی۔راجہ خالد محمود نے ویسٹریج پولیس کو اطلاع دی کہ ہسپتال میں 2 عورتوں نے اس کی بیوی کا پرس چوری کرلیا ۔اس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کرکےمسروقہ رقم 32ہزار روپے اور دیگر ضروری کاغذات برآمد کرلیے۔