ہمدرد پبلک اسکول نے فٹبال ٹرافی جیت لی، ڈی جی رینجرز نے انعامات تقسیم کیے

December 13, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہمدرد پبلک اسکول کے زیر اہتمام فٹبال چیمپئن شپ ختم ہوگئی۔ فائنل میں ہمدرد پبلک اسکول نے ہمدرد ولیج اسکول کو 4-1 سے شکست دے دی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے۔