پازٹیو پاکستان نوجوانوں کی تحریک ہے،رانا بشارت

December 15, 2019

لندن (پ ر) رانا بشارت علی خان پازٹیو پاکستان کے انٹرنیشنل چیپٹر کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ رانا بشارت علی خان کو دورہ پاکستان کے دوران پازٹیو پاکستان کی ٹیم سے ملنے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا ساتھ ہی ان کے اس فلاحی مقصد کو آگے بڑھانے بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کا اعادہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پازٹیو پاکستان اس وقت پاکستان کی ایک بہترین تحریک ہے جو نوجوان نسل کی فکری بنیادی پر تربیت کرنے میں ایک عرصہ سے مشغول ہے۔