8 کالعدم تنظیموں کے ملزمان کیخلاف جوڈیشل ٹرائل رپورٹ FATFکو ارسال

December 15, 2019

اسلام آباد ( عاطف شیرازی) 8کالعدم تنظیموں کےدرجن بھر قائدین اور ہائی پروفائل ملزمان پر مبینہ ٹیرارزم فنانسنگ کےمقدمات کاٹرائل جاری ہے ۔حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF)کو ٹرائل کے حوالے سے رپورٹ ارسال کردی ہے۔ فیٹف کوارسال کردہ رپورٹ کے حوالے سے ’’جنگ‘‘ کو ذرائع نے بتایا ہےکہ داعش کے خلاف اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری،حوالہ، بینک رابری، نارکوٹکس کے 46 مقدمات درج ہیں ۔