واسا میں ریفرنڈم 24دسمبر کو ہوگا

December 15, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ لیبر کے رجسٹرار آف ٹریڈ یونینز نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) ملتان میں سی بی اے یونین کے ریفرنڈ م کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق واسا میں سی بی اے کیلئے ریفرنڈم 24دسمبر کو ہوگا جس کیلئے رجسٹرڈ یونینز کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے ۔ ریفرنڈم میں گریڈ ایک سے 16تک کے 1450ملازمین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔