جی ایس پی پلس میں توسیع، بھارت کو منہ کی کھانا پڑ یگی، گورنر پنجاب

December 16, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت سازشوں سے بازنہیں آرہا، مگر جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع ہوجائیگی اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑیگی۔جی ایس پی پلس سٹیٹس کے معاملے پر یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر،چیئر پرسن انسانی حقوق کمیٹی سمیت 36 یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کامیاب رہی ہیں۔دنیا دہشت گردی کیخلاف اور اَمن کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہ رہی ہے۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے دورہ یورپ کے حوالے سے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔