پی ٹی آئی فرانس، یاسر قدیر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر

December 16, 2019

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سرگرم اور ہر دلعزیز رہنما یاسر قدیر کو پارٹی کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یاسر قدیر کا شماری پاکستان تحریک انصاف فرانس کے بانی کارکنوں میں ہوتا ہے، انہوں نے ہمیشہ اوورسیز سطح پر پارٹی کو مضبوط فعال بنانے کی جدوجہدکی ہے۔

یاسر قدیر نے حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کی اور پاکستان میں مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

یاسر قدیر کی نامزدگی سے یورپ بھر کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، توقع کی جارہی ہے کہ وہ اوورسیز سطح پر پارٹی کاز کو اجاگر کرنے میں مثبت کردار سرانجام دیں گے۔