کرنل (ر)انعام الرحیم اغوا ء کیس،سیکرٹری دفاع وداخلہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

December 21, 2019

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عباسی نے کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی بازیابی کیلئے دائر رٹ پر سیکرٹری دفاع اورسیکرٹری داخلہ کوپیر تک جواب بیان حلفی کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت عالیہ نے آر پی او راولپنڈی کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی بازیابی کیلئے کارروائی کی نگرانی کریں۔