مشرف کیخلاف فیصلہ پنچایت نے نہیں عدالت نے دیا ہے، فضل الرحمٰن

December 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مشرف کیخلاف فیصلہ پنچایت نہیں عدالت نے دیا ہے، فضل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ کسی پنچایت یا سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ عدالت نے دیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے خصوصی عدالت کی طرف پرویز مشرف کو سزائے موت دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے منتخب وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو، یوسف رضا گیلانی اور میاں نواز شریف کے خلاف آئیں تو ٹھیک ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ اب عدالتی فیصلہ ایک سابق جنرل کے خلاف آگیا ہے تو اسے عزت نفس کا مسئلہ بنایا جارہا ہے۔