اقرا اور یاسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

December 28, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اقرا اور یاسر کا نکاح ہوگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

معروف اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔

اقرا اپنے شوہر یاسر کے ہمراہ
اقرا اپنے شوہر یاسر کو کُلاہ پہناتے ہوئے

یہ بھی پڑھیے: اقرا اور یاسر کا اپنی مہندی پر ڈانس

اپنی زندگی کے سب سے اہم دِن کے موقع پر اقرا عزیز نے سُرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے جبکہ اُن کے شوہر یاسر حسین نے آف وائٹ رنگ کی خوبصورت شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

اقرا اور یاسر نکاح کے بعد

اِس جوڑے کے نکاح کی ویڈیو کچھ دیر قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔