دل تھے دُکھی اور جیب خالی

January 01, 2020

اُمیدیں،حسرتیں،خوشیاں اور رنجیدہ یادیں لیے 2019 ماضی کا حصہ بن گیا، بلاشبہ گئے برس ،ملکی و عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات آنے والے دنوں کے لیے اپنا عکس چھوڑ گئے ۔ملکی سطح پر دیکھا جائے توقوم کو معاشی، سیاسی اورسماجی میدان میں ہر دم چیلنجز کا سامنا رہا، روپے کی گرتی ہوئی قدر،بڑھتی ہوئی مہنگائی اورسیکورٹی کی ناقص صورتحال نے جہاں قوم میں مایوسی پیدا کی وہیں،وطن عزیز کی مقدس سرزمین پر بھارتی پائلٹ کی زندہ گرفتاری کی خبر قوم میںجذبہ حب الوطنی کی نئی روح پھونک گئی۔

عالمی سطح پرنظر ڈالیں تو مشرق وسطیٰ کے حوالے سے امن و امان کی صورت حال ناقص اور تشویش ناک رہی،مقبوضہ کشمیر، شام، عراق، یمن بم باریوں کی لپیٹ میں رہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غنڈہ گردی عروج پر رہی،سانحہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا نے ہر آنکھ کو اشک بار کر دیا۔بہرکیف 2019 رخصت ہوا۔دعا ہے کہ 2020وطن عزیزاوردنیا بھر کے لیے امن و امان لائے اور خوشیوں کا پیام بر ہو۔ (آمین)۔ آئیے!سال گزشتہ کے ملکی اور عالمی واقعات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

…جنوری…

یکم جنوری:بلوچستان، ایف سی کے ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4اہلکار شہید، 4دہشت گرد ہلاک۔٭ عالمی بینک کی عدالت نے پاکستان پر4ارب ڈالر کے جرمانے عائد کر دیئے۔

3جنوری:سانحہ ماڈل ٹائون۔ نئی جے آئی ٹی بنا دی گئی۔

5جنوری:احتساب عدالت، شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر مقدمہ قائم۔٭پشاور:صدر میں کار بم دھماکا، 2خواتین سمیت6افراد زخمی۔

6جنوری:متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا12سال بعد دورہ پاکستان۔

11جنوری:دوائوں کی قیمتوں میں15فیصد تک اضافہ۔

16جنوری:چیف جسٹس ثاقب نثار سبکدوش، آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان مقرر۔

19جنوری:ساہیوال: CTDکی فائرنگ سے بچوں کے سامنے ماں، باپ، بہن اور ڈرائیور کا قتل۔

20جنوری:سانحہ ساہیوال،16نامعلوم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج۔

23جنوری:حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کر دیا گیا٭ سپریم کورٹ: خدیجہ کیس، ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم، مجرم کی سزا بحال۔

29جنوری:بلوچستان۔ ڈی آئی جی لورالائی کے دفتر پر خودکش حملہ، 3اہلکاروں سمیت19افراد شہید۔

31جنوری:حج پر سبسڈی نہیں ملے گی، معاشی اصلاحات کے لئے وفاقی کابینہ کے فیصلے۔

…فروری…

6فروری:علیم خان گرفتار، وزارت سے مستعفی۔

10فروری:پاکستان، آئی ایم ایف کی معاشی اصلاحات پر متفق۔

14فروری:لاہور ہائی کورٹ:شہباز شریف کی رہائی کا حکم٭ کراچی ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکار سمیت2افراد قتل۔

17فروری:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان، 28کھرب کے معاہدے۔

18فروری:آشیانہ اسکینڈل کیس، شہباز شریف سمیت10ملزموں پر فرد جرم عائد۔

20فروری:اسپیکر سندھ اسمبلی اسلام آباد سے گرفتار۔

22فروری:کراچی۔ وفاقی گیسٹ ہائوس میں سانحہ، کوئٹہ کے5بچے زہر خورانی سے جاں بحق٭ جاسوسی کے الزام میں 2اعلیٰ فوجی افسروں کا کورٹ مارشل۔

25فروری:نواز شریف کی ضمانت مسترد، جیل بھیج دیا گیا۔

26فروری:بھارتی جنگی طیاروں کی پاکستان پر تین طرف سے حملے کی کوشش، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی سے جنگلات میں4بم گرا کر فرار۔

27فروری:پاک فوج کی کارروائی،پاکستانی سرزمین پر دو بھارتی طیارے مار گرائے، پائلٹ گرفتار۔

…مارچ…

یکم مارچ:پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر دیا، واہگہ کے راستے بھارت روانہ۔

5مارچ:مسعود اظہر کے بیٹے اور بھائی سمیت44گرفتار، کالعدم تنظیموں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری٭ پاک بحریہ کی دلیرانہ کارروائی، بھارت کی آبدوز کو روک لیا۔

9مارچ:کراچی میں پاکستان سپر لیگ، میچز کا افتتاح۔

11مارچ:کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف، بلاول ملاقات٭ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع میں عدالتی نظام کا باقاعدہ آغاز۔

12مارچ:پاک فضائیہ کا جے ایف17تھنڈر کا کامیاب تجربہ۔

15مارچ:نیب تحقیقات سے پریشان سابق بریگیڈیئر نے خودکشی کرلی۔

16مارچ:پاکستان نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔

17مارچ:پی ایس ایل فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے جیت لیا٭ جعفر ایکسپریس پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 4شہید۔

21مارچ:ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان۔

22مارچ:ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ، 2محافظ شہید۔

24مارچ:پاکستان نے بھارتی سرحد پر نیا ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا۔

26مارچ:نواز شریف طبی بنیادوں پر چھ ہفتے کے لئے رہا ٭ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج٭ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آپریشن ردالفساد، 6دہشت گرد ہلاک۔

27مارچ:پلواما حملہ۔ پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کا جواب بھیج دیا، مزید ثبوت مانگ لئے۔

28مارچ:ہزاروں بے نامی اکائونٹس پکڑے گئے، ایف بی آر کی رپورٹ۔

29مارچ:مہنگائی ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح پر، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ۔

31مارچ:پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری٭ آسٹریلیا نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

…اپریل…

یکم اپریل:ایل پی جی اور ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ، عوام کا احتجاج۔

11اپریل:ایفیڈرین کوٹا کیس، حنیف عباسی کی عمر قید معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم۔

12اپریل:کوئٹہ خودکش حملہ، 20شہید، ہزارہ برادری کا دھرنا۔

15اپریل:حمزہ شہباز نیب میں پیش۔

16اپریل:پشاور، 17گھنٹے آپریشن، 5دہشت گرد ہلاک۔

18اپریل:وفاقی کابینہ میں ردوبدل٭ بلوچستان، شناخت کے بعد بس سے اتار کر سرکاری اہلکاروں سمیت 14شہید۔

19اپریل:مسافر کوچ کو خوفناک حادثہ، 8ہلاک، 35زخمی۔

23اپریل:پاک بحریہ کا سمندر سے سمندر اور زمین پر میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ۔

24اپریل:موبائل فون استعمال پر ٹیکس بحال۔

28اپریل:چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی، عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر معاہدات۔

…مئی…

یکم مئی:افغانستان سے دہشت گردوں کا باڑ لگانے والی پاکستانی فورسز پر حملہ، 3جوان شہید، دہشت گرد ہلاک۔

3مئی:گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر فارغ، حکومتی فیصلہ۔

4مئی:رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک مقرر٭ پنجاب:بلدیاتی ادارے تحلیل، 58ہزار نمائندے فارغ۔

6مئی:قومی اسمبلی۔ اپوزیشن کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج٭ پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دے کر شادی کرنے والے چینی باشندوں کا گروپ گرفتار۔

8مئی:داتا دربار، پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا، 5اہلکاروں سمیت10شہید، 25زخمی۔

9مئی:شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر مقرر۔

11مئی:جیش محمد اور جماعت الدعوۃ سمیت گیارہ تنظیموں پر پابندی٭ گوادر:فائیواسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، 2گارڈز شہید ٭ امریکی پابندیاں: پاکستان کا ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن پر کام جاری رکھنے سے انکار۔

12مئی:آئی ایم ایف سے6ارب ڈالر کا معاہدہ٭ گوادر آپریشن مکمل، نیوی اہلکار سمیت شہداء کی تعداد 5ہوگئی۔

13مئی:قبائلی نشستیں بڑھانے کا بل منظور٭ کوئٹہ۔ بم دھماکے میں4پولیس اہلکار شہید٭ شاہ زیب قتل کیس:شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور کی سزائے موت، عمر قید میں تبدیل۔

14مئی:کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم منظور۔

16مئی:اسٹاک مارکیٹ نیچے، ڈالر ریکارڈ اوپر پہنچ گیا٭ مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں9دہشت گرد ہلاک۔

18مئی:کراچی، سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ ناکام، ڈرلنگ روک دی گئی۔

21مئی:ڈالر مہنگا، 154کا ہو گیا، سونا بھی600روپے تولہ مہنگا۔

23مئی: 1500کلومیٹر تک مار کرنے والے پاکستانی بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ۔

24مئی:کوئٹہ، نماز جمعہ سے قبل مسجد میں دھماکہ، 3شہید 28زخمی٭ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے خلاف ویڈیو اسکینڈل۔

26مئی:شمالی وزیرستان۔ پی ٹی ایم اور فوجی جوانوں میں جھڑپ، 5اہلکار زخمی، جوابی کارروائی، 3کارکن ہلاک۔

28مئی:حکومت نے سپریم کورٹ کے ایک اور ہائی کورٹس کے2ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کر دیئے، جائیدادیں ظاہر نہ کرنے کا الزام۔

30مئی:جاسوسی کا الزام، بریگیڈیئر کو سزائے موت، جنرل کو14سال قید، حساس ادارے کے ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی سزائے موت٭ فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ، محسن داوڑ قبائلی علاقے سے گرفتار۔

31مئی:ججز ریفرنس کے خلاف سینیٹ میں اپوزیشن کی قرارداد منظور۔

…جون…

یکم جون:شمالی وزیرستان، فوجی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ، ایک جوان شہید۔

7جون:شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کا دھماکا، لیفٹیننٹ کرنل، میجر، کیپٹن اور لانس حوالدار شہید٭ ہرنائی میں دہشت گردوں کا حملہ، عید ڈیوٹی پر مامور دو ایف سی اہلکار شہید۔

10جون:جعلی اکائونٹس کیس، سابق صدر زرداری گرفتار، ضمانت مسترد۔

11جون:الطاف حسین لندن اور حمزہ شہباز لاہور میں گرفتار۔

13جون:جعلی اکائونٹس کیس۔ نیب نے سابق صدرزرداری کی بہن فریال تالپور کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

17جون:کراچی۔ اورنگی ٹائون میں ٹارگٹ کلنگ، 2پولیس اہلکار شہید۔

20جون:حیدرآباد۔ جناح ایکسپریس اور مال گاڑی میں ٹکر، 3جاں بحق۔

23جون:وزیراعظم کو ’’سلیکٹڈ‘‘ کہنے پر پابندی، قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش۔

25جون:نندی پور ریفرنس، تحریک انصاف کے بابر اعوان بری۔

30جون:بے نامی جائیداد کمیشن قائم۔

...جولائی...

یکم جولائی:منشیات رکھنے کے الزام میں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ گرفتار٭ آصف علی زرداری ایک اور مقدمے میں گرفتار۔

2جولائی:امریکا نے بلوچ علیحدگی پسند تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

3جولائی:سیاستدانوں کے بے نامی اثاثے منجمد، ایف بی آر کی کارروائیاں۔

6جولائی:احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی متنازع ویڈیو جاری۔

9جولائی:چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک عدم اعتماد جمع۔

11جولائی:ہولناک ٹرین حادثہ، 21جاں بحق، 80زخمی۔

13جولائی:تاجروں کی ملک گیر ہڑتال، کاروباری مراکز بند۔

14جولائی:شہباز شریف اور خاندان نے زلزلہ زدگان کی برطانوی امداد چرا کر اپنے اکائونٹس یں ڈلوائی، برطانوی اخبار کا دعویٰ۔

17جولائی:نیب نے شہباز شریف فیملی کی جائیدادیں، کاروباری اثاثے منجمد کر دیئے٭ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیاگیا۔

18جولائی:(ن) لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گرفتار۔

20جولائی:خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے7قبائلی اضلاع میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔

21جولائی:ڈیرہ اسماعیل خان میں نوجوان لڑکی کا خودکش حملہ، 6اہلکاروں سمیت10افراد شہید۔

27جولائی:شمالی وزیرستان میں گشت پر مامور فوجی جوانوں پر افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ، بلوچستان میں آپریشن کرنے والی ایف سی ٹیم پر فائرنگ، کیپٹن سمیت10شہید۔

29جولائی:سندھ میں بارشیں، کراچی میں کرنٹ لگنے سے14افراد جاں بحق۔

30جولائی:فوجی طیارہ حادثہ، 19 شہید ٭ کوئٹہ:پولیس گاڑی پر بم دھماکا، 5شہید۔

...اگست...

یکم اگست:چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام۔

5اگست:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں ریلیاں اور مظاہرے۔

7اگست:بھارتی سفیر واپس، تجارت معطل، دوطرفہ معاملات پر نظرثانی، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، اہم فیصلے۔

14اگست:یوم آزادی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے دن کے طور پر منایا گیا، ملک بھر میں ریلیاں۔

15اگست:آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، تاریخی ریلیاں۔

16اگست:بلوچستان:نماز جمعہ کے دوران کچلاک کی مسجد میں دھماکا، 4شہید۔

19اگست:وزیراعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کو مزید 3سال کے لئے آرمی چیف مقرر کر دیا۔

29اگست: 290کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ۔

…ستمبر…

یکم ستمبر:اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرنے والا ملزم پولیس حراست میں ہلاک۔

4ستمبر:سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان، کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان۔

5ستمبر:کوہستان ویڈیو اسکینڈل، 3افراد کو عمر قید 5باعزت بری۔

6ستمبر:یوم دفاع، یوم شہداء منایا گیا، سیاسی اور عسکری قیادت کنٹرول لائن پر، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

7ستمبر:بھارتی صدر کے لیے پاکستانی فضا بند کر دی گئی٭ جج ویڈیو اسکینڈل، کوئی ثبوت نہ ملا، ایف آئی اے رپورٹ پر3ملزم بری٭ پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات، 5نکاتی معاہدے پر اتفاق۔

12ستمبر:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر عارف علوی کے خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا احتجاج، ’’گو نیازی گو‘‘ کے نعرے۔

17ستمبر:جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس، درخواستیں سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ تحلیل۔

18ستمبر:نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا۔

22ستمبر:اسکردو سے پنڈی جانے والی بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، 10فوجیوں سمیت27جاں بحق۔

24ستمبر:زلزلے سے آزاد کشمیر میں تباہی، میرپور میں37افراد جاں بحق٭ پاک۔ سری لنکا کرکٹ:سری لنکا کرکٹ ٹیم کی کرآچی آمد۔

28ستمبر:چمن۔ بم دھماکا، مولانا فضل الرحمن کے ساتھی محمد حنیف سمیت3جاں بحق۔

30ستمبر:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بڑی سفارتی و سیاسی تبدیلیاں، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سبکدوش۔

…اکتوبر…

2اکتوبر:پاک۔ سری لنکا کرکٹ، ون ڈے سیریز میں پاکستان کی فتح۔

3اکتوبر:کراچی۔ اسٹریٹ کرائم میں طالبہ فائرنگ سے باپ کے سامنے جاں بحق۔

11اکتوبر:نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر فوج کے تین میجر برطرف، 2کو قید کی بھی سزا۔

14اکتوبر:برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کی پاکستان آمد۔

15اکتوبر:کوئٹہ:آر آر جی کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، ایک اہلکار شہید، 11زخمی۔

18اکتوبر:پاکستان کرکٹ ٹیم میں ردوبدل، سرفراز سبکدوش، اظہر علی ٹیسٹ اور بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کے کپتان۔

21اکتوبر:آزادی مارچ روکنے کے لئے حکومتی اقدامات، گرفتاریاں شروع، اضافی نفری طلب، جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی عائد۔

23اکتوبر:سپریم کورٹ کی جانب سے آزادی مارچ کی مشروط اجازت٭ نواز شریف کی حالت تشویشناک، پلیٹ لیٹس کم ہو گئے، مریم نواز کی ہنگامی ملاقات۔

24اکتوبر:سانحہ ساہیوال:انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ، کوئی پولیس اہلکار مجرم ثابت نہ ہو سکا، شک کے فائدے پر بری۔

٭ سنگین غداری کیس۔ پرویز مشرف کے خلاف نواز دور کی پراسیکیوشن ٹیم ختم٭کرتارپور راہداری کھولنے کے تاریخی معاہدے پر دستخط۔

25اکتوبر:آزادی مارچ۔ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ٭ طبی بنیاد پر نواز شریف کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور۔

26اکتوبر:اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی اور انسانی بنیاد پر نواز شریف کی رہائی کا حکم دے دیا۔

27اکتوبر:کشمیر پر بھارتی قبضے کے 72 سال مکمل، پاکستان سمیت دنیابھر میں احتجاج۔

29اکتوبر:حکومت۔ تاجر مذاکرات ناکام، تاجروں کی شٹرڈائون ہڑتال٭ اسلام آباد ہائی کورٹ۔ نواز شریف کو آٹھ ہفتوں کے لئے رہائی مل گئی۔

30اکتوبر:شناختی کارڈ کی شرط موخر اور ٹیکس میں کمی، تاجروں کی ہڑتال ختم۔

31اکتوبر:چلتی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی، 74مسافر زندہ جل گئے٭ آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا۔

…نومبر…

یکم نومبر:آزادی مارچ، اسلام آباد میں بڑا جلسہ،اپوزیشن رہنماؤں کی شرکت۔

2نومبر: آزادی مارچ:اسلام آباد میں کئی مقامات پر کنٹینر لگا کر سڑکیں بند کر دی گئیں۔

3نومبر:انٹرپول کا اسحاق ڈار کی گرفتاری سے انکار٭مولانا فضل الرحمن اور حکومت کے درمیان ڈائیلاگ۔

4نومبر:مریم نواز کی ضمانت منظور۔

6نومبر:نواز شریف گھر منتقل۔

7نومبر:تیز رفتار کوچ نے رکشے کو روند ڈالا،12 محنت کش ہلاک۔

9نومبر: وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا باضابطہ افتتاح کردیا٭پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ جیت لی۔

12نومبر:وفاقی حکومت نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج سے واپسی کے لیے اربوں روپے کی ضمانت مانگ لی،ن لیگ کا انکار٭شمالی وزیرستان،بارودی سرنگ دھماکا،3 فوجی جوان شہید۔

13نومبر:اسلام آباد دھرنا ختم،پلان بی شروع۔

15 نومبر:صوبوں کے داخلی راستوں، کئی سڑکوں پر دھرنے۔

16نومبر: لاہور ہائی کورٹ نےنواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

18نومبر:650کلومیٹر مار کرنے والےپاکستانی میزائل شاہین ون کا کامیاب تجربہ۔

19 نومبر:سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے شہباز شریف کے ہمراہ لندن ورانہ۔

20نومبر:شہباز شریف پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفی، اپوزیشن لیڈر برقرار۔

21 نومبر:چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر۔

22نومبر: اپوزیشن کے کئی شہروں میں مظاہرے، ریلیاں ٭ پاکستانی باکسر محمد وسیم،کا عالمی اعزاز، 3بار کے چیمپئن میکسیکو کے لوپیزکو شکست دے دی۔

26 نومبر: حکومتی نا اہلی سےآرمی چیف کی توسیع پر سپریم کورٹ میں تنازع۔

28نومبر:سپریم کورٹ، آرمی چیف کی توسیع پارلیمنٹ کے سپرد، قانون سازی کے لیے 6 ماہ دے دیے گئے۔

29 نومبر:اسٹوڈنٹس یونینز کی بحالی کے لیے ملک بھر میں طلبا اور سول سوسائٹی کے مظاہرے۔

30نومبر:اکاؤنٹ ہولڈرز کا ڈیٹا ٹیکس حکام کو دینے پر بینک آمادہ، ایف بی آر اور بینکوں میں معاہدہ۔

…دسمبر…

یکم دسمبر:آرمی ایکٹ میں ترامیم کے لیے حکومت کے سیاسی جماعتوں سے رابطے، 3 وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم۔

2دسمبر:معیشت کی ریٹنگ منفی سے مستحکم،عالمی معاشی درجہ بندی کے ادارے موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کی معیشت پررپورٹ جاری کردی٭پاک ،آسٹریلیا کرکٹ سیریز:آسٹریلیا نے مسلسل پانچویں بار پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔

3دسمبر:نیب کی کارروائی،منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی 13جائیدادیں منجمد،نئی انکوائری شروع۔

4دسمبر:جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس آف پاکستان مقرر، نوٹیفکیشن جاری۔

5دسمبر:شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک۔

9دسمبر:طلبایونین کی بحالی کابل سندھ کابینہ میں منظور۔

10دسمبر:قومی اسمبلی، طلباء یونینز کی بحالی کے لیے بل پیش۔

11دسمبر: لاہور،وکیلوں اور ڈاکٹروں میں ہاتھا پائی،دل کا اسپتال میدان جنگ بن گیا،توڑ پھوڑ،3مریض جاں بحق ٭سابق صدر زرداری کی طبی بنیاد پر ضمانت۔

12 دسمبر:سابق صدر زرداری کو رہا کردیا گیا٭اسپتال پر حملہ، 7 وکلاء کا جسمانی ریمانڈ، 39 کو جیل بھیج دیا گیا، ڈاکٹروں کا احتجاج، وکیلوں کی ہڑتال۔

13دسمبر:بلوچستان، ایرانی تیل سے بھری وین بس سے ٹکرا گئی، 13افراد زندہ جل گئے٭ٹانک ، ایف سی اور پولیس موبائل پر حملے، 2 جوان شہید۔

15 دسمبر:پاک،سری لنکا ٹیسٹ سیریز،پاکستانی بلے باز عابد علی کی اپنےپہلے ٹیسٹ میں سینچری،عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

16دسمبر:سپریم کورٹ،آرمی چیف کی مدت ِ ملازمت میں توسیع کےخلاف دائر کی گئی آئینی درخواست کاتفصیلی فیصلہ جاری ٭وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا منسوخ،کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے معذرت۔

17 دسمبر: خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی پر قائم سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی ٭ وزیر اعظم کے بعدوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کوالالمپور کا دورہ منسوخ کر دیا٭خورشید شاہ اور فریال تالپورکی ضمانت منظور۔

23دسمبر:مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس منعقد٭نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کرلیا، خورشید شاہ کی رہائی بھی معطل، مفتاح اسماعیل کی ضمانت۔

24دسمبر: ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور

26 دسمبر: ایل این جی کیس، ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل ضمانت پر رہا۔٭حکومت نے آرمی چیف سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

2019میں بچھڑ جانے والی اہم قومی شخصیات

یکم جنوری … شاعر، ادیب ڈاکٹر اقبال نسیم خٹک

11 جنوری…افسانہ نگارخالدہ حسین

18 جنوری…اداکار گلاب چانڈیو

25 جنوری…اداکارہ روحی بانو

18 اپریل…ادیب و محقق ڈاکٹر جمیل جالبی

5مئی…جامعہ کراچی کےوائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل

21 مئی…وفاقی وزیر علی محمد مہر

29 مئی…سینئر صحافی ادریس بختیار

7جون… ادیب و دانشورڈاکٹر انور سجاد

8جون…عالم ِ دین علامہ عباس کمیلی

23 جون…سابق وزیر خارجہ عبدالستار

3جولائی …موسیقار نثار ناسک

9جولائی …اداکارہ ذہین طاہرہ

13جولائی…سائنس داں وقارالدین احمد

16 جولائی…شاعرو ادیب حمایت علی شاعر

5ستمبر…لیجنڈاداکار، عابد علی

6ستمبر…ٹیسٹ کرکٹر ، عبدالقادر

14 ستمبر…براڈکاسٹرثریا شہاب

27 اکتوبر…نعت خواں، محمد یوسف میمن

14 دسمبر…شاعر عارف شفیق

25 دسمبر… اداکار اشرف راہی اور وکیل فاروقی