2019ء کے اہم ترین حالات واقعات کی تصویری جھلکیاں

January 05, 2020

مرتب: منور راجپوت، کراچی

پاکستان نے سِکھوں کی اپنے مقدّس مقام، گوردوارہ دربار صاحب تک رسائی آسان بنانے کے لیے کرتار پور راہ داری کھولی
سعودی ولی عہد، محمد بن سلمان کے دَورے میں اربوں ڈالرز کے معاہدے ہوئے
خصوصی عدالت نے سابق فوجی سربراہ کو سزائے موت سُنائی
آرمی چیف کی مدّت ملازمت میں توسیع اہم مقدمے کا روپ دھار گئی
میاں نواز شریف طویل عدالتی جنگ جیت کر علاج کے لیے لندن چلے گئے
لاہور میں وکلاء نے امراضِ قلب کے اسپتال پر دھاوا بولا، تو ہر طرف سے مذمّت ہوئی
کراچی برسات میں سمندر بنا، کرنٹ لگنے سے کئی اموات ہوئیں، حکومتی کارکردگی پھر بے نقاب ہوگئی
ملائیشیا کے وزیرِ اعظم، مہاتیر محمد پاکستان آئے، تو جے ایف تھنڈر طیاروں میں خصوصی دل چسپی لی
ٹرین حادثات معمول رہے، جن میں درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ وزیرِ ریلوے صرف بیان بازی ہی کرتے رہے
طلبہ نے یونینز کی بحالی کے لیے 55 سے زاید شہروں میں مارچ کیا
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، آصف زرداری کو 6 ماہ نیب کی حراست میں رہنا پڑا
احتساب عدالت کے جج، ارشد ملک کا معاملہ شہ سُرخیوں میں رہا
ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہل کاروں نے بچّوں کے سامنے والدین کو گولیاں ماریں، مگر تمام ملزمان عدالت سے بری ہوگئے
پاکستان میں 10 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوئی
مولانا فضل الرحمٰن نے ہزاروں حامیوں کے ساتھ کئی روز اسلام آباد میں دھرنا دئیے رکھا
مُلکی تاریخ میں پہلی بار قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوئے، جن میں عوام نے بھرپور شرکت کی
بھارتی ہوا باز پاکستان پر حملہ کرنے آئے، مگر پاک فضائیہ کے شاہینوں کا نشانہ بن گئے
برطانوی شاہی جوڑے نے پاکستان کے تاریخی دَورے میں چترال کی بھی سیّاحت کی
بھارتی وزیرِ اعظم، نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، تو کشمیری عوام نے فیصلہ مسترد کردیا
عالمی عدالت نے بھارت کو گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو تک سفارتی رسائی تو دی، مگر رہائی کی درخواست مسترد کردی
برطانیہ میں بریگزٹ معاملے پر سال بھر سیاسی انتشار رہا
امریکی صدر نے ایک پریس کانفرنس میں داعش سربراہ، ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کا اعلان کیا
اقلیت کُش شہریت بل کے خلاف بھارت میں عوام سڑکوں پر آگئے
ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بنے
پاکستان نے امریکا، طالبان امن مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا
سعودی عرب کی آئل فیلڈ، آرامکو کو میزائل حملے میں شدید نقصان پہنچا
تُرک افواج نے مخالفت کے باوجود شام میں داخل ہوکر محفوظ زون قائم کیا
نیوزی لینڈ کی مساجد پر جنونی شخص نے حملہ کیا، تو وزیرِ اعظم نے مسلمانوں کے زخموں پر مرہم رکھا
ملائیشیا کے دارالحکومت، کوالالمپور میں مسلم ممالک کی کانفرنس ہوئی، جس میں کئی اہم ممالک شریک نہ ہوئے
ناروے کے عوام قرآنِ پاک کی توہین کے خلاف مسلمانوں کے ہم آواز بنے
وزیرِ اعظم، عمران خان نے اقوامِ متحدہ کے سالانہ اجلاس میں مسلم امّہ کی ترجمانی کی
انگلینڈ کی ٹیم پہلی بار کرکٹ کا عالمی تاج پہننے میں کام یاب ہوئی
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی بابری مسجد ہندوئوں کے حوالے کردی
سری لنکا کے چرچ ، ہوٹلوں میں دہشت گردی کے بدترین واقعات رونما ہوئے
بلیک ہول کی پہلی بار تصویر کھینچی گئی
ہانگ کانگ سال بھر مظاہروں کی لپیٹ میں رہا