مشاہد اللہ نے فروغ نسیم کے بیان کی تردید کردی

January 03, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

قومی اسمبلی میں کوئی بل منظور نہیں کیا گیا ، مشاہداللہ خان





مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی ڈیفنس کمیٹی میں کوئی بل منظور نہیں کیا گیا۔

مشاہداللہ خان نے کہا کہ طریقہ کار کے تحت بل پر بحث ہونی چاہیے اور قانون سازی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جائے۔

سینیٹر مشاہداللہ سے سوال کیا گیا کہ فروغ نسیم تو کہہ رہے ہیں کہ بل منظور ہوگیا ہے، جس پر انہوںنے جوابی سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ’کیا فروغ نسیم کی ڈگری چیک ہوگئی؟‘

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

مشاہداللہ نے کہا کہ اگر حکومت نے لیت و لعل سے کام لیا تو ہم ووٹ نہیں دیں گے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایات سے کسی نے رو گردانی کی تو اس کے بارے میں حتمی فیصلہ پارٹی قائد ہی کریں گے۔

دوسری طرف وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع نے تینوں بلز کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے، ہم نے کوئی جلد بازی نہیں کی، تمام جماعتوں نے بل کو درست قرار دیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی،ن لیگ،اتحادی اوراپوزیشن جماعتوں کی حمایت پر مشکور ہیں۔