ٹرمپ نے عراق کو پابندیوں کی دھمکی دیدی

January 06, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹرمپ نے عراق کو پابندیوں کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بعد عراق کو بھی پابندیوں کی دھمکی دے دی۔

عراقی پارلیمنٹ کی امریکی فوج کے انخلا کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے اڈے بنانے پر اربوں ڈالر خرچ کیے پہلے وہ ادا کیے جائیں۔

انہوں نے ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر تنقید کو بھی مسترد کردیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر کو بدمعاش قرار دیا تھا اور ایران کے خلاف ان کے اقدامات محدود کرنے کےلیے ایوان میں قرادداد لانے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر کی عراق کو دی گئی دھمکی پر جرمنی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دھمکیوں کے بجاے دلیل سے قائل کیا جائے۔

دوسری طرف ترکی نے ایران کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کو خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ قرار دے دیا۔