’ اللہ اکبر‘ کہہ کر ایوارڈ وصول کرنے والے ہالی ووڈ اسٹار

January 08, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی شہر لاس انجیلس میں منعقد 77 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں ٹیلی ویژن سیریز (میوزیکل یا مزاحیہ) میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے رامی یوسف سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

میوزیکل یا مزاحیہ کیٹگری میں فاتح رامی یوسف منفرد ایوارڈ وصولی کی تقریر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

رامی یوسف نے جینیفر اینسٹن اور ریزر ویدرسپون سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔

ایوارڈ لیتے ہوئے انہوں نے تقریب میں موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اللہ کی بڑائی بیان کی اور ’اللّہ اکبر ‘ کہہ دیا ۔

ایوارڈ لینے کے بعد رامی یوسف نے اپنی تقریر کا آغاز ’اللہ اکبر‘ سے کیا اورساتھ ہی مذاق میں یہ بھی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگوں نے میرا شو نہیں دیکھا ہوگا۔

انہوں نے اپنے شو کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک عرب مسلمان جو نیو جرسی میں رہائش پذیرہیں اس پرایک ڈرامہ بنایا تھا،اس ایوارڈ کے ذریعے پذیرائی میرے لیے سب سے بڑی بات ہے۔‘