کراچی:24 گھنٹوں کیلئے سی این جی کی بحالی کا فیصلہ

January 08, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی:24 گھنٹوں کیلئے سی این جی کی بحالی کا فیصلہ

سوئی سدرن نے کئی ہفتوں کے بعد 24 گھنٹوں کے لیے کراچی میں سی این جی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی جمعہ کی صبح 8 بجےبحال کردی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سی این جی کی بحالی 24 گھنٹے کے لیے ہوگی۔

ترجمان سوئی سدرن نے یہ بھی کہا کہ سی این جی کی آئندہ بحالی کا فیصلہ گیس دستیابی کی صورتحال دیکھ کر ہوگا۔