خیرپو ر: ہندو تاجر کو لوٹنے اور بدامنی کے خلاف تاجروں کا احتجاج

January 12, 2020

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپور کے کاروباری شہر پریالو میں مسلح افراد ہندو تاجر رمیش کمار کو یر غمال بناکر اس سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہر میں ہندو تاجر پر حملہ کر کے اس کو یر غمال بنا کر لوٹے جانے کی واردات کے خلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہرے میں امن پسند شہری بھی شریک ہوئے ۔