فنگر پرنٹس جمع نہ کرانے والوں کے ریکارڈ تک رسائی بند

March 31, 2016

جدہ ... شاہد نعیم ....سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایسے تمام غیر ملکیوں کے کمپیوٹر ائزڈیٹا یا ریکارڈز تک رسائی بند کردی ہے جنہوںنے بائیومیٹرک سسٹم کو فعال بنانے کے لئے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے فنگر پرنٹس مقررہ تاریخ تک فراہم نہیںکئے ۔

محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کرنل محمد حسین کے مطابق ڈیٹا تک رسائی نہ ملنے کے سبب مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے اقامہ کی تجدید اور ان کا اجراء بندہوگیا ہے جبکہ بیرون مملکت جانے کےلئے ’ایگزٹ ری انٹری ویزے‘ کا اجراء بھی بند ہوگیا ہے۔

ڈیٹا یا ریکارڈز کی معطلی ڈائریکٹریٹ جنرل پاسپورٹ کی ہدایت پرعمل میںلائی گئی ہے ۔

تمام غیر ملکیوںکو مقررہ تاریختک اپنے اور اپنے اہل خانہ کے فنگر پرنٹس جمع کرانا تھے تاہم جو لوگ ایسا نہ کرسکے ان کے ڈیٹا تک رسائی بند کردی گئی ہے تاہم قریبی پاسپورٹ مراکز میں فنگر پرنٹس جمع کرانے کے بعدانہیں دوبارہ کھلوایا جاسکتا ہے ۔