سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مبین احمد میمن ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ تعینات

January 14, 2020

سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مبین احمد میمن - فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے گریڈ 20 کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مبین احمد میمن کو صوبے کا ڈائریکٹر جنرل صحت مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میںاعلامیہ منگل کو جاری کر دیا گیا۔

اس سے قبل ڈاکٹر مسعود سولنگی ڈائریکٹر جنرل صحت تھے، جو 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوگئے، جس کے 13دن بعد نئے ڈی جی کو تعینات کیا گیا۔

نئے ڈی جی صحت ڈاکٹر مبین احمد میمن لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تھے۔ وہ اس سے قبل بھی 8 ماہ تک ڈی جی صحت تعینات رہ چکے ہیں تاہم انہیںہٹا دیا گیا تھا۔

اب ایک بار پھر انہیںایسے وقت میںڈی جی تعینات کیا گیا ہے جب ان کی ریٹائرمنٹ میںصرف 6 ماہ رہ گئے ہیں۔ تاہم یہاں سوال اٹھتا ہے کہ جب تک وہ مسائل سمجھ کر پالیسیاں بنائیںگے ان کی ریٹائرمنٹ کا وقت مکمل ہو جائے گا۔

اس سلسلے میںگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مبین احمد میمن کا کہنا تھا کہ وہ صحت کے مسائل کو بہتر طور پر جانتے ہیں اس لیے کوشش کریں گے کہ مسائل کو حل کریں اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بہتر بنائیں۔