اسکیئنگ کرتے ہوئے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ

January 14, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسکیئنگ کرتے ہوئے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن ان میں کچھ سر پھرے نوجوان ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان خطروں کے کھلاڑیوں کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کے لیے سوئٹزرلینڈ کے برف پوش پہاڑ پر پہنچ گئے ہیں۔

خطروں کے کھلاڑیوں نے سوئٹزرلینڈ کے سیکڑوں فٹ اونچے پہاڑ پر نہ صرف اسکیئنگ کا شوق پورا کیا بلکہ اس دوران پہاڑ سے چھلانگ لگاتے ہوئے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا اور سردی کے باعث جمی ہوئی جھیل پر شاندار لینڈنگ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔