فضاعلی نے گرتے بالوں سے نجات کی ترکیب بتادی

January 15, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

فضا علی کے خاص تیل کی ترکیب

معروف اداکارہ و ماڈل فضا علی نے اپنے مداحوں سے گِرتے بالوں کو روکنے کے لیے ایک خاص تیل کی ترکیب شیئر کردی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل فضا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے بالوں میں تیل لگا رہی ہیں جبکہ ایک خاتون فضا علی کے بالوں میں تیل لگا رہی ہیں۔


فضا علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اُنہوں نے تیل بنانے کے اجزا بتائے۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اِس تیل کو بنانے کے لیے آپ ایک ہی مقدار میں سرسوں کا تیل اور زیتون کا تیل لے کر دونوں کو مکس کرلیں اور پھر اُس میں تھوڑا سا بادام کا تیل اور ناریل کا تیل ڈال لیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’سردیوں میں خُشکی ہوجاتی ہے تو آپ اِس میں تارا میرا کا تیل بھی ڈال لیں اور اِس کے ساتھ ہی اپنے بالوں کے حساب سے وٹامن ای کے کیپسولز اور چند قطرے کلونجی کے تیل کے شامل کرلیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر آپ کے بال زیادہ گِر رہے ہیں تو آپ اِس تیل میں باجرہ ڈال کر اِس تیل کو 2 دِن کے لیے دھوپ میں رکھ دیں اور پھر اُس کے بعد تیل کو اپنے بالوں میں لگائیں، اِس سے ضرور آپ کے بالوں کو فائدہ پہنچے گا۔‘

فضا علی نے اپنی پوسٹ کو طویل کیپشن بھی دیا جس میں اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ لوگ اِس تیل کو ضرور استعمال کریں اور یقین کریں کہ اِس تیل سے آپ کے گِرتے بالوں کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور آپ کے بالوں کی نشونما بھی اچھی ہوگی۔‘