تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی منظوری

January 15, 2020

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ادارہ پنجاب سوشل سیکیورٹی صوبہ بھر میں خصوصی طور پر جنوبی پنجاب میں پیسی سے رجسٹرڈ محنت کشوں اور انکے اہل خانہ کیلئے علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تاہم تونسہ ڈسپنسری کی اپ گریڈیشن کے ساتھ 12 نئی آسامیوں کی منظوری بھی شامل ہے۔

جس میں میڈیکل آفیسر کے علاوہ دیگر عملے کی بھرتی سے محنت کش افراد کو بروقت اور فوری پر علاج کی سہولت میسر آسکے گی۔