ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے قطر کی طرف سے ثالثی کی کوششیں

January 16, 2020

بغداد (جنگ نیوز)خلیجی ریاست قطر امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی کوششوں میں ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے ان کوششوں کی تصدیق بدھ کے روز اپنے دورہ بغداد کے دوران کی۔ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ قطر اس تناؤ میں کمی کی خاطر اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے، جس نے امریکا اور ایران کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کے پورے خطے کو ایک نئی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔عراق میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سیلمانی کی ہلاکت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔جنرل سلیمانی ایران کے پاسداران انقلاب کی سپاہ قدس کے سربراہ تھے۔