لوگوں کو انصاف نہ ملنا ریاست کی ناکامی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

January 16, 2020

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نیلامی کے سوا دیگر پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئےکہ لوگوں کو انصاف نہ ملنا ریاست کی ناکامی ہے۔حکم امتناع میں توسیع کر دی گئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت میں ایکوائر زمین کے متاثرین اور الاٹیز کو پلاٹ الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی اعوان نے کمیشن کی رپورٹ پیش کی۔