انجن میں آگ، امریکن ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

January 16, 2020

انجن میں آگ لگنے پر امریکی ایئرلائن کے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

آگ لگنے کا واقعہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کی لاس اینجلس جانے والی پرواز میں پیش آیا، مسافروں کے مطابق طیارہ اڑنے کے کچھ دیر بعد ہی اسکے انجن میں آگ لگ گئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

انجن میں آگ، امریکن ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں میکینکل خرابی پر اس کا رخ واپس نیو جرسی کی جانب موڑا گیا۔

جبکہ ایئرلائن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی، بعد ازاں مسافروں کے لیے دوسری پرواز کا انتظام کیا گیا۔