فیصل آباد: اسمگل شدہ، سگریٹ، سگار اور تمباکو کی بڑی کھیپ برآمد

January 17, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

فیصل آباد: اسمگل شدہ، سگریٹ، سگار اور تمباکو کی بڑی کھیپ برآمد

فیصل آباد میں کسٹم انٹیلی جینس نے گودام پر چھاپا مار کر اسمگل شدہ سگریٹ، سگار اور تمباکو کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔

کسٹم انٹیلی جینس ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کچہری بازار میں کی گئی۔

فیصل آباد میں واقع اس گودام سے غیر ملکی سگریٹ، سگار اور تمباکو بڑی مقدار میں برآمد کیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، برآمد کی گئی اسمگل شدہ اشیا کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔