پاکستانی نژاد اداکار کمیل نانجیانی کی فلم’ دی لو برڈز‘کا نیا ٹریلر ریلیز

January 18, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستانی نژاد اداکار کمیل نانجیانی کی فلم’ دی لو برڈز‘کا نیا ٹریلر ریلیز

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد اداکار کمیل ننجیانی پھر ہولی وڈ میں جلوہ گرہو رہے ہیں۔ کمیل نانجیانی کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’دی لوبرڈز‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔مائیکل شوالٹرکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”دی لو برڈز“ کی کہانی ایک ایسے جوڑے پر مبنی ہے جو ایک دن نا دانستہ طور پر ایک قتل کیس میں پھنس جاتے ہیں اور پھر وہ اس معمے کو حل کرنے کے لیے ایک ساتھ ہوتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی،امریکی اداکارہ ایسا رائی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پاؤل اسپارکس،انا کمپاور کیلے بورن ہیمر شامل ہیں۔ فلم’’دی لو بردذ‘‘3اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔