امریکی اداکارہ نے ماں کو چھری کے وار سے قتل کرنیکا کا اعتراف کرلیا

January 18, 2020

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی معروف اداکار ہ نے اپنی ماں کو چھریاں مارکرقتل کردیا۔38سالہ اداکارہ نے حیران کن وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے خود کو بچانے کیلئے اپنی ماں کی جان لی۔ہولی وڈ کی مشہور فلم کیپٹن امریکا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مولائی فٹز گیرالڈکی والدہ 68 سالہ پیٹریکا فٹز گیرالڈکی لاش ریاست کینساس میں واقع ان کے گھر سے گزشتہ برس بیس دسمبر کو ملی تھی۔جس کے بعد 31 دسمبر کو پولیس نے مولائی کو شک کی بنیاد پرگرفتار کیاگیاتھا۔مولائی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں قتل کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے خود کو بچانے کیلئے ماں کو قتل کیا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق مولائی نے قتل کے ہی کے دن بارہ بجے ایمرجنسی سروس کو فون کردیاتھا۔جب پولیس وہاں پہنچی تو مولائی کی والدہ فرش پر پڑی ہوئی تھیں جبکہ ان کی گردن میں ایک چھری لگی ہوئی تھی۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق مولائی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی ماں نے اس پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اس کے پاس اپنی ماں کو قتل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچاتھا۔ مولائی کے مطابق اس نے ویکیوم کے پائپ کی مدد سے اپنی ماں پر حملہ کیااور پھر اس کے ہاتھ سے چاقو چھین کر اسی کو گھونپ دیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس کی ماں اپنے ارادے سے باز نہیں آرہی تھی اس لئے اس نے اسے قتل کیا۔دوسری جانب پولیس ریکارڈ کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے یہ محسوس ہوکہ ان کی والدہ نے چاقو سے حملہ کیاہو۔