کراچی:موچکو میں سرچ آپریشن، مبینہ مقابلہ، 2 گینگسٹر ہلاک

April 01, 2016

کراچی.....کراچی کے علاقے موچکو میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وارکے دوملزمان مارے گئے ۔

پولیس کے مطابق موچکو میں ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں سو پولیس اہلکاروں نے بکتر بند گاڑیوں سمیت حصہ لیا ۔ اس دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے ۔

گینگسٹرکی شناخت شہباز اور شکیل کمانڈو کے نام سے ہوئی ہے، شہباز کا تعلق عزیر بلوچ گروپ اور شکیل کا بابا لاڈلہ گروپ سے ہے ۔