جامعہ کراچی، ایم اے کے مختلف امتحانات کے نتائج کا اعلان

January 18, 2020

کراچی (سٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے سال آخر پرائیوٹ عربی ،جنرل ہسٹری،اسلامک ہسٹری،میتھمیٹکس،فلاسفی،سندھی ،اُردو اور اکنامکس سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم اے اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں محمد احمدولد محمد سلیم سیٹ نمبر522008 نے پہلی حافظ یاسر رضا ولد محمد امین سیٹ نمبر522029 نے دوسری جبکہ ہُما صفدر بنت سید صفدر حسین سیٹ نمبر533365 نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 168 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 46 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔ایم اے اکنامکس میں امبر عادل بنت محمد عادل ستار سیٹ نمبر530054 نے 521 پہلی ،سدرہ انوربنت انورعلی سیٹ نمبر 530336 نے دوسری جبکہ وردا طارق بنت سید طارق منورنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 656 طلبہ شریک ہوئے،99 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔اُردو کے امتحانات میں ثمینہ مشتاق بنت محمد مشتاق سیٹ نمبر534898 نےپہلی ،عالیہ بتول بنت نور احمد سیٹ نمبر534945 نے دوسری جبکہ رابعہ محمود بنت محمود اقبال بٹ سیٹ نمبر534886 نے 662تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 283 طلبہ شریک ہوئے،58 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 121 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔جنرل ہسٹری کے امتحانات میں زرفشاں برکی بنت صلاح الدین برکی سیٹ نمبر 531811 نے 668پہلی ،محمد عبداللہ ولد محمد عبدالمقتدرسیٹ نمبر521156 نے دوسری جبکہ محمد اقبال ولد اللہ دتہ سیٹ نمبر521153 نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 24 طلبہ شریک ہوئے ،07 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 05 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 50 فیصدرہا۔عربی کے امتحانات میں ایک طالبعلم امین اللہ ولد کفایت اللہ سیٹ نمبر520001 شریک ہوا جس کو پہلی پوزیشن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب100 فیصدرہا۔میتھمیٹکس کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب صفررہا۔فلاسفی کے امتحانات میں بشیرجون ولد نانک منگل سیٹ نمبر522502 نے 598 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 06 طلبہ شریک ہوئے جبکہ 02 طلبہ سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 33.33 فیصدرہا۔سندھی کے امتحانات میں پارس عباس بنت غلام عباس سیٹ نمبر534802 نے 670 نمبرز کے ساتھ پہلی،زبیر احمد ولد غلام حسین کلوارسیٹ نمبر522801 نے 647 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ فہمیدہ بنت حاجی گلاب سیٹ نمبر534804 نے 577 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 05 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 02 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 100 فیصدرہا۔