الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے تحت مفت آئی و ڈینٹل کیمپ کا انعقاد

January 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کیلئے ایک روزہ مفت آئی وڈینٹل کیمپ سدرہ اکبر اکیڈمی سومار گوٹھ بن قاسم ٹائون میں لگایا گیا۔ ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم نے 259طلبہ وطالبات کا معائنہ کیا اور انہیں تجویز کردہ ادویہ مفت فراہم کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے طلبہ وطالبات کو آنکھوں اور دانتو ں کی حفاظت سے متعلق آگہی فراہم کی اورانہیں آنکھوں اور دانتوں کی صحت کے بنیادی اصول بھی بتائے ۔