احد اور والدہ نے سجل کی سالگرہ یادگار بنادی

January 18, 2020

پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے گزشتہ روز اپنی 26 ویں سالگرہ اپنے ہونے والے سسرال کے ساتھ منائی ۔

احد رضا میر کی والدہ اور سجل کی ہونے والی ساس ثمرہ رضا میر نے سجل کے لیے انسٹاگرام پر پیار کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔


انہوں نے سجل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا تمھاری وجہ سے ایک بہتر جگہ بن گئی ہے۔‘

جواب میں سجل نے بھی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی اپنی زندگی میں موجودگی کو رحمت سمجھتی ہیں۔

احد رضا میر نے بھی منگیتر سجل کے لیے مختصر مگر پیار بھرا ایک پیغام شیئر کیا۔


انہوں نے لکھا کہ ’تم آج، کل اور ہمیشہ سے میری پسند ہو۔‘

احد کی جانب سے شیئر کئے گئے اس پیغام سے مداح خوب محظوظ ہورہے ہیں اور اپنی پسندیدہ جوڑی کے لیے پسندیدگی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسی جانب سجل کی جانب سے سالگرہ کی کوئی گرینڈ پارٹی کا تو اہتمام دیکھنے میں نہیں آیا تاہم احد رضا میر کی والدہ کی انسٹاگرام اسٹوریز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے گھر پر ہی سالگرہ منائی تھی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے : احد رضا میر نے ترکی میں شادی کی خبروں کی تردید کردی

یہ بھی پڑھیے: نجی زندگی کی تشہر کرنا پسند نہیں ہے، احد رضا میر

واضح رہے کہ ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سجل اور احد کی جوڑی آج کل ڈرامہ ’یہ دل میرا‘ میں ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

جیو ٹی وی کے ڈرامے ’الف‘ میں سجل کی جاندار اداکاری کو بے حد پزیرائی مل رہی ہے۔