آسکرز ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے والی فلموں اور فنکاروں کے ناموں کا حتمی اعلان

January 19, 2020

پیرس (ایجنسیاں) اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے 92ویں آسکرز ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فلموں اور فنکاروں کے ناموں کا حتمی اعلان کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے تقریباً 9 ہزار ممبر آسکرز کے لیے منتخب ہونے والے فنکاروں اور فلموں کو ووٹ دے کر منتخب کرتے ہیں۔اس سال کے آسکر ایوارڈز کے لیے ووٹنگ 30 جنوری سے شروع ہوگی جو 5 دنوں تک جاری رہے گی جبکہ آسکر ایوارڈ دینے کی تقریب 9 فروری کو منعقد ہوگی۔