بے جے پی کے غنڈے قوالی کے بھی دشمن معروف خاتون کو قوالی سے روک دیا

January 19, 2020

لکھنؤ(ایجنسیاں ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہا پسند مسلمان دشمنی میں آپے سے باہر ہو گئے، معروف خاتون کو قوالی سے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لکھنؤ میں معروف کتھک ڈانسر منجری چترویدی کو صوفی رقص سے روک دیا گیا، بی جے پی کے غنڈوں کا کہنا تھا کہ یہاں قوالی نہیں چلے گی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے غنڈوں نے اسٹیج پر چڑھ کر توڑ پھوڑ کی اور پروگرام ختم کروایا۔معروف فن کار منجری چترویدی کے ساتھ یہ واقعہ لکھنؤ میں پیش آیا، ان کا کہنا تھا کہ انھیں اتر پردیش کی حکومت نے پروگرام پیش کرنے کے لیے مدعو کیا تھا، تاہم پروگرام کے درمیان میں اچانک موسیقی بند کر دی گئی۔چترویدی کا کہنا تھا کہ انھیں بہت حیرانی ہوئی، حاضرین بھی پریشان ہوئے، موسیقی روکنے پر مجھے لگا کہ شاید کوئی تکنیکی خرابی واقع ہو گئی ہے، لیکن پھر اگلے پروگرام کا اعلان کیا گیا، وجہ پوچھنے پر بتایا گیا کہ قوالی نہیں چلے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منجری چترویدی کے صوفی رقص میں قوالی بھی شامل تھی، جس کی وجہ سے ان کے پروگرام کو جبراََ روکا گیا۔ جس سے انتہا پسند ہندووں کی مسلم دشمنی کا پتا چلتا ہے۔خیال رہے کہ معروف کتھک ڈانسر منجری چترویدی گزشتہ بیس برس سے کتھک کا فن پیش کرتی آ رہی ہیں، گزشتہ روز کے واقعے نے انھیں دل گرفتہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے کئی ممالک میں پرفارمنس دے چکی ہیں لیکن اپنے ہی شہر لکھنؤمیں جو کچھ پیش آیا اس نے مجھے حیران کر دیا ہے۔