ڈوین دی راک جانسن کے والد پہلوان راکی سلیمان جانسن انتقال کر گئے

January 19, 2020

لاس اینجلس (ایجنسیاں) اداکار ڈوین دی راک جانسن کے والد پہلوان راکی سلیمان جانسن 75برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈبلیوڈبلیو ای نے گزشتہ روزجانسن کی موت سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مشہور پہلوان راکی سلیمان جانسن کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ان کے پرستاروں اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر ان کی موت پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔