جموں و کشمیر فورم فرانس کا بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ

January 20, 2020

پیرس(رضا چوہدری) جموں وکشمیر فورم فرانس کا بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے،پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں جموں وکشمیر فورم کا ایک اجلاس صدر مرزا آصف جرال کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے 169 روز سے جاری بدترین لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے اسے معلوم انسانی تاریخ کا ایک بڑا المیہ قرار دیا گیا۔