شراب سپلائی کرنے والے دو ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار ، 105 بوتل برآمد

January 20, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سٹی پولیس نے شراب سپلائی کرنے والے دو ملزموں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزموں کے قبضے سے 105 بوتل شراب برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اے ایس آئی ذوالفقار حیدراور اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عبدالرئوف اور شہباز کو قابو کرکے ان کے قبضہ سے 3 عدد توڑوں میں مجموعی طورپر 105 بوتل شراب برآمدکرلی جبکہ ایک ملزم عمر سلیم موقع سے فرار ہو گیا ۔ ملزمان سے انٹیروگیشن جاری ہے۔