بلوچستان: انتظامیہ دعویٰ کرتی رہ گئی، آٹا آج مزید مہنگا

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

بلوچستان: انتظامیہ دعویٰ کرتی رہ گئی، آٹا آج مزید مہنگا

بلوچستان میں انتظامیہ دعوے کرتی رہ گئی، آج پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بلوچستان میں فی کلو آٹے کی قیمت میں 3 روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فی کلو آٹا 59 روپے کا اور 20 کلو کا تھیلا ایک ہزار 180 روپے کا ہوگیا۔

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی سرکاری قیمت 1 ہزار روپے مقرر ہے اس کے باوجود 180 روپے مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔