2لاکھ میں وزیراعظم کا گزارا نہیں ہوتا تو عام آدمی کا کیسے ہوگا،سراج الحق

January 22, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کہنے کے مطابق انکی تنخواہ میں گھر کا خرچہ بھی پورا نہیں ہورہا ، یہ وزیراعظم کی طرف سے شکست کا اعتراف ہے ، اگر کسی ملک کا وزیراعظم خود بد حال ہو تو عام آدمی کا کیا ہوگا، وزیراعظم بتائیں کہ جس خاندان کے آٹھ دس افراد ہیں ، وہ کیسے گزار ا کرے گا، اگر وزیر اعظم کا دو لاکھ میں گزار نہیں ہوتا تو پندرہ بیس ہزار روپے تنخواہ لینے والے عام آدمی کا گزارا کیسے ہوسکتاہے ، آٹے کے بعد چینی کا بحران سر اٹھا رہا ہے ،حکومت کی اقتدار پر گرفت ڈھیلی پڑ رہی ہے،معیشت کا بیڑا غرق کرنے والی معاشی ٹیم کو وزیراعظم سلام پیش کررہے ہیں۔