وزیراعلیٰ پنجاب کی ناکامی وزیراعظم کی ہی ناکامی کہلائے گی، تجزیہ کار

January 22, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

دیکھئےجیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘

کراچی(جنگ نیوز) جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ سینئر تجزیہ کارحسن نثار، مظہر عباس، سلیم صافی،بابر ستار ،ارشاد بھٹی اور محمل سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ناکامی وزیراعظم کی ہی ناکامی کہلائے گی۔

فلم ’زندگی تماشہ ‘پر پابندی ٹھیک نہیں،کسی تکلیف دہ موضوع پر بات نہیں ہوگی تو حل کیسے نکلے گا۔ میزبان ابصا کومل کے سوال فواد چودھری کہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ناکامی کو وزیراعظم کی ناکامی کہنا جاہلانہ بات ہے کیا انکا بیان درست ہے؟

فلم ’زندگی تماشہ ‘سینسر بورڈ سے کلیئر مگر سندھ اور پنجاب حکومت نے چند شکایات کی بنیاد پر فلم کی ریلیز روک دی کیا یہ اقدام درست ہے؟سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ جب آپ جانتے ہی نہیں کہ وہ میرٹ پر پورے اترتے ہیں یا نہیں تو آپ عثمان بزدار کو کیسے وسیم اکرم پلیس کہہ سکتے ہیں۔

فلم زندگی تماشہ کے حوالے سے کہا کہ کیا آپ نے سینسر بورڈ جھک مارنے کے لئے رکھا ہوا ہے اس نے فلم کو کلیئرنس دے دی ہے تو پھر اگر بلیک میل کیا جارہا ہے توگورنمنٹ کو چاہیے کہ انہیں خاموش رہنے کا کہا جائے ۔

مظہر عباس نے کہا کہ پنجاب میں بہتر نتائج سامنے نہیں آئے تو اس کے ذمہ دار مکمل طور پر عمران خان ہوں گے عثمان بزدار نہیں۔

لوگ بااثر نہیں ہوئے ریاست کمزور ہوگئی ہے تحفظ نہیں دے سکتے تو آپ نے بہتر حل یہ سمجھا کہ فلم کو بینڈ ہی کر دیں،سینسر بورڈ یا حکومت میں سے ایک غلط ہے جو غلط ہے اس کو گھر جانا چاہیے۔