بحریہ ٹاؤن کراچی میں معروف سپرمارکیٹ کے قیام کیلئے معاہدے پر دستخط

January 22, 2020

کرا چی (جنگ نیوز) بحریہ ٹائون کراچی اور معروف سپر مارکیٹ چین کے درمیان نئی برانچ کے آغاز کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔ دونوں اداروں کے درمیان ایک پروقار تقریب میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔سپر مارکیٹ کیلئے مختص جگہ کا رقبہ ایک لاکھ مربع فٹ سے زائد ہے ۔اس کا ڈیزائن لے آئوٹ بین الاقوامی ماہرین کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ سپر مارکیٹ بحریہ ٹائون کراچی اور ارد گرد کے علاقوں کے رہائشیوں کی ضروریات ِ زندگی کو پورا کرے گی اورساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ تما م اشیائے خرد ونوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی گھر سے چند قدم کی فاصلے پر دستیاب ہوں۔اسیِ سلسلے میں امتیاز سپر مارکیٹ نے بحریہ ٹائون میں قدم رکھاہے اور اپنا پہلا فلیگ شپ اسٹور کھولنے کا ارادہ کیا ہے۔معروف سپر مارکیٹ جو پاکستان بھرمیں بڑھتی ہوئی ریٹیل چینز کے درمیان امتیازی مقام رکھتا ہے، بہت جلدبحریہ ٹائون کراچی کے رہائشیوں کو خریداری کا حتمی اور منفرد تجربہ فراہم کرے گی اور ایک ہی چھت تلے لاتعداد برانڈز کی دستیابی بہترین معیار اور سستے داموں میں یقینی بنائے گی۔ سپر مارکیٹ میں فراہم کی جانے والی اشیاء میں گروسری، بیکری، مشروبات ، ڈیری پراڈکٹس ، سکو ل اور دفاتر کی اسٹیشنری،کھلونے، کھیلوں کا سامان، میک اپ، کراکری وغیرہ کا سامان شامل ہے۔ مزید یہ کہ خریداروں کی سہولت کے لیے تازہ سبزیوں ، پھلوں ، گوشت اور Sea Food کے لیے علیحدہ جگہ موجودہوگی۔ بحریہ ٹائو ن کراچی کے کمرشل زون کو گھریلوں ضروریات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ بحریہ ٹائو ن کراچی میں ، میکڈونلڈ ،کے ایف سی، پیزا ہٹ، برگر کنگ، جن سوئے ، سوزوکی موٹرز شو روم، کمرشل بینکوں کی برانچز وغیرہ پہلے سے ہی موجود ہیں۔ بحریہ ٹائون کراچی کا کمرشل زون لوکل اور انٹر نیشل ڈیزائنر برانڈز کی ایک وسیع رینج فراہم کر رہا ہے اور ایسی سرگرمیوں کا مرکز ہے جہاںلوگ سارا سال مستفید ہوتے ہیںاشیائے خردونوش اور ڈیزائنر کپڑوں، ریسٹورانٹ سے ہوم ڈیکور تک تمام سہولیات بحریہ ٹائون کراچی کے رہائشیوں کے لیے موجود ہیں ۔یہ بحریہ ٹائون کا عزم ہے کہ وہ بحریہ ٹائون کے رہائشیوں کو شاندار رہائشی سہولیات سے مستفید کرتا رہے گا جو کراچی کی معاشرتی ترقی میں ایک پینچ مارک کی اہمیت رکھتا ہے۔ حال ہی میں بحریہ ٹائون اور اقراء یونیورسٹی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق 2020 میں پہلا میڈیکل اور نرسنگ اسکو ل قائم کیا جائے گا جہاں ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ تمام اساتذہ بیرون ملک سے آئیں گے۔ بحریہ ٹائون کراچی کے لیے یہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کہ وہ اپنے رہائشیوں کو پلے گروپ سے لیکرپی ایچ ڈی لیول تک اعلی تعلیمی سہولیات فراہم کریگا۔ اس کیساتھ بحریہ ٹائون کراچی میںبحریہ انٹرنیشنل اسپتال ،پاکستان کا پہلا 36 ہول PGAاسٹینڈرڈ نائٹ لِٹ گالف کورس ،پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم،بحریہ ڈینزو ،کارنیول، پاکستان کے پْرکشش ترین ڈانسنگ فائونٹینزاور پاکستان کا پہلا بین الاقوامی معیا ر کا تھیم پارک بھی موجود ہے جو ورلڈ کلاس سکیورٹی کے ساتھ اسکو پاکستان کی صفِ اول رہائشی کمیونٹی بناتے ہیں۔