بھارتی لڑکی نے کم عمری میں دنیا کی سب سے لمبی زلفیں رکھنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

January 22, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں 17سالہ نیلاشی نے کم عمری میں دنیا کے سب سے بڑے بال رکھنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ۔ 17 سالہ نیلانشی نے پہلی بار 21 نومبر 2018 لمبی ترین زلفوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جب ان کے بالوں کی لمبائی 170.5 سینٹی میٹر تھی۔اب حال ہی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دوبارہ ان کے بالوں کی پیمائش کی گئی اور ان کے بالوں کی لمبائی 190 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی۔