آسٹریلین ٹینس، ثانیہ مکسڈ ڈبلز سے باہر

January 23, 2020

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)ٹینس سٹار ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز کے میچ سے آئوٹ ہوگئیں، انہیں پنڈلی کی تکلیف کا سامنا ہے،تاہم انجری معمولی نوعیت کی ہے امکان ہے کہ وہ جمعرات کو ویمنز ڈبلز ایونٹ میں شریک ہونگی۔